(ایجنسیز)
ملائشیا کے حکام کی طرف سے جاری ایک اور ریکارڈ کے مطابق لاپتہ طیارے کے کاک پٹ سے ایئر ٹریفک کنٹرول کو موصول ہونے والے آخری الفاظ’’شب بخیر ملائیشین 370‘‘ تھے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دس ممالک کے دس طیارے اور دس بحری جہاز ملائشیا کے طیارے کو آسٹریلوی شہر پرتھ کے مشرق میں تلاش کررہے ہیں۔ طیارے کی تلاش میں بلیک باکس کی نشاندہی کرنے والا
امریکی طیارہ بھی شامل ہوگیا۔ ملائشین حکام کے مطابق امریکی، برطانوی اور چینی خفیہ ایجنسیوں کو خدشہ ہے کہ دہشتگردی کے ذریعے طیارہ تباہ ہوا۔ ایجنسیوں نے ملائشین حکام سے تحقیقات لے کر خود چھان بین شروع کردی ہے ۔ملائشیا کے قائمقام وزیرِ ٹرانسپورٹ حشام الدین حسین نے کہا کہ حکومت طیارے کی تلاش کے حوالے سے مسافروں کے لواحقین کو ایک بریفنگ دے گی جس میں ماہرین بھی شامل ہونگے۔